گوجرہ(صباح نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ پورے پاکستان نے لانگ مارچ کی کامیابی کا فیصلہ کر لیا۔
تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری اسد عمر نے گوجرہ آمد پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسلام آباد والے عوام سے کٹے ہوئے ہیں ، اسلام آباد میں بیٹھے لوگ جان لیں پاکستان آ رہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ عمران خان پر حملے کے مقدمے کے لئے عدالت سے رجوع کر لیا ہے ، عمران خان پر حملے کی اصل ایف آئی آر ضرور درج ہو گی، دھمکیاں دیتے دیتے رانا ثناء اللہ کی مونچھیں بہت چھوٹی ہو گئی ہیں ، رانا ثنا اللہ کا وقت ختم ہو گیا ۔
انہوں نے کہاکہ اعظم سواتی کو زیادتی پر انصاف ملنا چاہئے، چیف جسٹس جوڈیشری کی تقرری کرنے والی سینیٹ کمیٹی کے چیئرمین کو انصاف نہیں دے سکے ، چیف جسٹس کسی اور کو کیا انصاف دیں گے ۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہاکہ اگلے ہفتے خان صاحب راولپنڈی میں ہوں گے ، جو لوگ ہمیں کہہ رہے ہیں قانون کے دائرے میں رہیں وہ کیوں بولتے ہیں۔