کوہاٹ: پولیس ٹریننگ اسکول کے قریب دستی بم سے حملہ


کوہاٹ(صباح نیوز)کوہاٹ میں پنڈی روڈ پر پولیس ٹریننگ اسکول کے گیٹ پر دستی بم سے حملہ کیا گیا خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار نامعلوم ملزمان دستی بم اسکول کے گیٹ کے قریب پھینک کر فرار ہو گئے۔

کوہاٹ پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ دستی بم کے حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے، اس ضمن میں پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔