آرمی چیف کی تعیناتی پر لندن میں استخارہ نکلوایا جا رہا ہے،شیخ رشید


راولپنڈی(صباح نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی پر لندن میں استخارہ نکلوایا جا رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں سابق وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ بے اختیار اور فارغ وزیراعظم ایمرجنسی میں 4 دِن سے لندن بیٹھا ہے، بزدل اور مفرور نواز شریف پاسپورٹ ملنے اور بھائی کے وزیراعظم بننے کے باوجود بھی کلین چٹ کا منتظر ہے۔

سابق وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پی ڈی ایم کٹی ہوئی پتنگ ہے، 20دن ٹی وی نہیں ٹویٹر پرنظر آئوں گا۔