پاک بحریہ کے ریئر ایڈمرل راجہ رب نواز نے کمانڈر کوسٹ کا چارج سنبھال لیا


اسلام آباد(صباح نیوز) پاک بحریہ میں کمانڈر کوسٹ کی کمان کی تبدیلی، ریئر ایڈمرل راجہ رب نواز نے کمانڈر کوسٹ کا چارج سنبھال لیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ میں کمانڈر کوسٹ کی کمان کی تبدیلی، ریئر ایڈمرل راجہ رب نواز نے کمانڈر کوسٹ کا چارج سنبھال لیا۔

ریئر ایڈمرل راجہ رب نواز پاک بحریہ کی تمام ساحلی یونٹس کے کمانڈر ہوں گے۔ کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب میں نئے کمانڈر کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔