بدترین کرپشن کی وجہ سے ترقیاتی منصوبوں کا عوام کو دیرپا فائدہ نہیں مل رہا،مولانا عبدالحق ہاشمی


کوئٹہ(صباح نیوز)امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ ترقیاتی منصوبوں میں بدترین کرپشن کی وجہ سے ترقیاتی منصوبوں کا عوام کو دیرپا فائدہ نہیں مل رہا ڈیمز،سڑکیں ،برساتی نالوں سمیت دیگر چھوٹے بڑے ترقیاتی پراجیکٹس میں بدعنوانی رکھوانے کی ضرورت ہے ۔کوئٹہ میں مصنوعی گرانفروشی ، ٹینکر مافیا ،ٹریفک وصفائی کے مسائل کی وجہ سے عوام پریشان ہیں ۔یوٹیلٹی اسٹورزپرخوردنی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ سے یوٹیلٹی اسٹورزکی افادیت ختم ہوگئی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ،سرکاری ہسپتالوں میں ادویات نہ دیناغریب عوام کیساتھ زیادتی ہے۔

ایک بیان میں انکا کہناتھاکہ سیلاب متاثرین تاحال پریشان ،حکومتی امدادکے منتظر اور دوبارہ بارش وسردی سے متاثرہوئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان محکموں کے بدعنوانی کے پہلے بھی شواہد وثبوت آچکے ہیں ہر وقت اس بدعنوانی کے اسکینڈلزآرہے ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ ہمارے محکمے آپس میں بدعنوانی کے مقابلے کر رہے ہیں احتساب کے ادارے خاموش یا ان سے ملے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے بدعنوانی ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا ۔ جماعت اسلامی بدعنوانی ولوٹ مار کے ہے اور ہم نے بدعنوانی کے خلاف تحریکیں چلائی ہیں ۔ہم محکموں کی تطہیر اور بدعنوانی کا خاتمہ چاہتے ہیں تمام اداروں کے بدنام بدعنوان آفیسرز کا احتساب وقت کی اہم ضرورت اور بدعنوانی روکھنے کا ذریعہ وطریقہ ہے ۔

حکومت بدعنوانی کے مسلے کو سنجیدہ لیں نیک نام ایماندار، دیانت دار آفیرزکی حوصلہ افزائی اور بدعنوانی آفیسرزکو عبرت کا نشان بنائیں ۔تاکہ بدعنوانی کا راستہ روکھا جاسکیں بلوچستان کے ہر ادارے کا بروقت منصفانہ طریقے سے  ہر صورت احتساب و تحقیقات ہونی چاہیے ملوث آفیسرزکو بے نقاب ،لوٹی گئی دولت و اثاثے برآمد کیے جائیں ایسا نہ ہو کہ سابقہ ادوارکی طرح پھر حکومت کی طرف سے مجرمانہ غفلت وکوتاہی جاری رکھ کر کرپشن سے روگردانی کی جائے۔بدعنوانی کا خاموشی یا بدعنوان آفیسرزسے ملکر اپنا حصہ لیکر بدعنوانی کو تقویت دینا بدترین ظلم ہے اس سے بدعنوانی میں مزید اضافہ اور بدعنوان آفیسر کو حوصلہ ومزید بدعنوانی کا راستہ ہموار ہوگا جماعت اسلامی بلوچستان میں ہر طرف بدعنوانی کے خلاف جدوجہد کر رہی ہے بدعنوان عناصر کی وجہ سے بلوچستان تاریکی میں ڈوباہوا ہے ہر طرف لوٹ مارہونے کی وجہ سے عوام کو حقوق مل رہے ہیں نہ بے انصافی روکھی جاسکتی ہے ۔حکومت واحتساب کے ادارے غفلت وبدعنوانی اور کوتاہی کے بجائے حق وسچ کا ساتھ دیکر لوٹ مار کرنے والوں کو ناکام بنائیں تاکہ قوم کومسائل ومشکلات اورپریشانی سے نجات مل جائے ۔