لاہور(صباح نیوز) عمران خان کے دونوں صاحبزادے قاسم اور سلمان بیرون ملک سے پاکستان پہنچ گئے۔
عمران خان کی بلٹ پروف گاڑی اور اسکواڈ کی سیکورٹی میں قاسم اور سلمان کو زمان پارک لاہور پہنچایا گیا۔
قاسم اور سلمان نے اپنے والد عمران خان سے ملاقات کی۔ دونوں صاحبزادے اپنے والد کے گلے لگ کر ملے اور ان کی خیریت دریافت کی۔قاسم اور سلمان نے کہا کہ آپ پر حملے کی خبر نے پریشان کر دیا تھا۔
عمران خان بڑے حوصلے اور مسکراہٹ کے ساتھ بیٹوں سے ملے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی کا شکر ہے کہ اس نے حملے میں بچایا۔