پاکستان،مصر کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مستحکم پر اتفاق


شرم الشیخ(صباح نیوز)پاکستان اور مصر نے سیاست، تجارت، معیشت، ثقافت اور تجارت کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون مستحکم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔اِس سلسلے میں اتفاق رائے مصر میں شرم الشیخ میں COP 27 موسمیاتی سربراہ اجلاس کے موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی اْن کے مصری ہم منصب SAMEH HASSAN SHOUKRY کے درمیان ملاقات میں ہوا۔

انہوں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا اور دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ روابط کو فروغ دینے کے لئے نئی راہیں تلاش کرنے پر زور دیا۔اِس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان اور مصر کے درمیان تعاون پر مبنی دیرینہ تعلقات ہیں جو مشترکہ عقیدے، ثقافت اور اقدار پر مبنی ہیں۔

انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان دوستانہ تعلقات کی 75 سالہ تقریبات کے لئے مصر کے وزیر خارجہ کو دورہ پاکستان کی دعوت دی تاکہ دوطرفہ تعلقات کو فروغ دیا جا سکے ۔۔