فیصل آباد :کار اورٹریلر میں تصادم ،4افراد جاں بحق


 فیصل آباد(صباح نیوز) فیصل آبادمیں موٹروے پر ٹریلراور کار کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں4افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیوحکام کے مطابق شورکوٹ کے رہائشی کار سوار 4 افراد اسلام آباد سے شورکوٹ جا رہے تھے کہ فیصل آباد میں تھانہ ٹھیکری والا کے قریب موٹروے پر تیز رفتاری کی وجہ سے ان کی کار ٹریلر سے جا ٹکرائی۔

حادثے میں کار سوار4 افراد شدید زخمی ہوگئے، جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئے۔جاں بحق ہونے والوں میں عبد اللہ، عمر دراز، صفدر اور حسین رضا شامل ہیں۔

موٹر وے پولیس ایمبولینس کے ذریعے جاں بحق ہونے والے چاروں افراد کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔حادثہ میں کار مکمل طورپر تباہ ہو گئی۔