جامعہ مصباح القرآن وجماعت اسلامی مستونگ کے زیراہتمام رحمت العالین ۖکانفرنس کل 10بجے صبح مدرسہ جامعہ اسلامیہ مصباح القرآن نزدکیڈٹ کالج مستونگ ہوگی ۔کانفرنس کے مہمان خصوصی امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق ہوں گے جبکہ کانفرنس کی صدار ت امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی کریں گے
کانفرنس سے عالم دین شیخ القرآن مولانا احمد جمشید خان ۔جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری وحق دو تحریک کے قائد مولانا ہدایت الرحمان بلوچ ،نائب امراء جماعت اسلامی بلوچستان حافظ محمد اسماعیل مینگل ،مولاناعبدالکبیر شاکر،مہتمم مدرسہ وامیر جماعت اسلامی مستونگ خلیل الرحمان شاہوانی،مولانا خالد الرحمان شاہوانی ،مولانا محمد عارف دمڑ،مولانا عبدالحمیدمنصوری ودیگر علماء قائدین خطاب کریں گے
بروز ہفتہ 5 نومبرکو صبح دس بجے کوئٹہ پریس کلب میںجماعت اسلامی ضلع کوئٹہ کے زیراہتما م کے نومنتخب امیر ضلع حافظ نورعلی کا حلف برداری تقریب میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق مہمان خصوصی ہوں گے ۔اس موقع پر سراج الحق حافظ نورعلی سے امارت ضلع کا حلف بھی لیں گے تقریب میں جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی ودیگر صوبائی وضلعی قائدین بھی خطاب کریں گے