سیلاب زدگان کے نقصانات وآمدہ بیرونی امدادکی تفصیل سامنے لائی جائے، مولانا عبدالحق ہاشمی


کوئٹہ(صباح نیوز) امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ سیلاب زدگان کے نقصانات وآمدہ بیرونی امدادکی تفصیل سامنے لائی جائے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے کروڑوں اربوں فنڈزملنے کے باوجود حکومتی سطح پر بحالی کی سرگرمیاں نظرنہیں آرہی ۔ حکومتی ادارے سیلاب متاثرین کو امداد دینے کیلئے سنجیدہ نہیں الخدمت فائونڈیشن دکھی انسانیت کو ریلیف پہنچانے کیلئے صوبہ بھر میں سرگرم عمل ہے بدعنوانی کا راستہ روکنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف کے احکامات پر عمل کرنے والے قوم کے خیر خواہ نہیں۔جماعت اسلامی عوام کی خدمت میں مصروف ہیں اسلامی نظام کے قیام سے ہی مسائل حل اورپریشانیاں دور ہوگی ۔بدقسمتی سے ہمارے ملک میں نہ اسلامی نظام ہے نہ جمہوریت اور نہ ہی کوئی اورعوام وملت کے مفاد میں نظام چل رہا ہے ہر طرف عوام کو دبانے ملک وملت کو نقصان پہنچانے کی سازشیں ہورہی ہے ۔الخدمت فائونڈیشن کیساتھ عوام کا اعتماد مخیرحضرات کا تعاون اورمتاثرین وپریشان حال عوام کی دعائیں ہیں ۔الخدمت فائونڈیشن متاثرین کی بحالی تک جدوجہد جاری رکھے گی ۔حکومت کے پاس اندرون وبیرون ملک سے بہت سے وسائل جمع ہوئے ہیں لیکن حکومت کی طرف سے وسائل وریلیف ورک نہ ہونے کے برابرہیں حکومتی سطح پرریلیف وبحالی کام شفاف بنانے کی ضرورت ہے تاکہ ہرمستحق تک امدادپہنچ جائیں سیلاب متاثرین کی بحالی کا کام فوری وشفاف ومنظم طریقے کرنے کی ضرورت ہے ریلیف ورک وامدادکو سیاست وبدعنوانی کی نظر نہ کی جائے ۔

جماعت اسلامی الخدمت کی تمام سرگرمیاں شفاف دیانت داری واخلاص پر مبنی ہے اس لیے ہر طرف جماعت اسلامی والخدمت پراعتماد کیا جاتاہے ۔سیاسی جماعتیں ،صوبائی ومرکزی حکومتیں باہمی سیاسی اختلافات چپقلش کو ختم کرتے ہوئے سیلاب متاثرین کی بحالی مددکو یقینی بنائیں سیلاب زدہ علاقوں میں حکومتی اداروں کو بحالی وامدادکیلئے بہترین کام کی ضرورت ہے الخدمت فائونڈیشن جماعت اسلامی کی صوبہ بھر میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں ۔مخیر حضرات ریلیف ورک میں بہتری ووسعت کیلئے ہمارے ساتھ تعاون کریں