پورے ملک کو گیس فراہم کرنے والے بلوچستان کے عوام کو گیس کی سہولت نہیں مل رہی جو لمحہ فکریہ ہے، مولانا عبدالحق ہاشمی


کوئٹہ(صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ گیس پریشر میں کمی اور گیس لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے کوئٹہ کے بعض علاقے گرمیوں میں بھی گیس نہیں ہوتی اور پریشرمیں کمی کی وجہ سے ان علاقوں میں گھروں میں چولہے صرف موم بتی کاکام دیتی ہے گیس حکام حکمرانوں کی طرح غافل عوام بار بار احتجاج پرہوتے ہیں ۔پورے ملک کو گیس فراہم کرنے والے بلوچستان کے عوام کو گیس کی سہولت نہیں مل رہی جو لمحہ فکریہ ہے ۔حکومت گیس پریشرمیں کمی کو فی الفور ختم اورگیس لوڈشیڈنگ سے بلوچستان کو استثنیٰ دیں نااہل حکمرانوں کی وجہ سے کوئٹہ کے وی وی آئی پی علاقوں میں گیس پریشرمیں کمی نہیں جبکہ دیگرآبادی میں گیس ناپید ہوتاجارہا ہے ایسا لگ رہاہے جیسے عوام کو لوٹنے اور ایل پی جی گیس کو بیچنے والے بھی ایس ایس جی والے سے ملے ہوئے ہو۔حکومت کوئٹہ وبلوچستان کے عوام کو پورا گیس فراہم ،پریشر میں کمی ،بھاری بلوں سے نجات دلائیں ۔جماعت اسلامی عوامی مسائل کو اجاگر ،ظلم وزیادتیوں کے خلاف ہر فورم آوازبلند کر رہی ہے ۔

اپنے بیان میں  انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے اکثر سردعلاقوں میں گیس کی سہولت موجود نہیں اگر موجود ہے تو وہاں بھی گیس لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے عوام اس نعمت سے محروم ہیں زیارت میں گیس نہ ہونے کی وجہ سے صنوبر کے جنگلات کو ایندھن پر طور پر استعما ل کیا جاتا ہے کوئٹہ میں شہری سوئی گیس کے بجائے ایل پی جی گیس بھاری قیمت پر خریدنے پر مجبور ہیں حکومتی وگیس محکمہ کے حکام خاموش تماشائی کامنفی کر دار اداکررہے ہیں کوئٹہ کے اکثر علاقوں میں گیس ناپید جبکہ گیس بلزبھاری ٹیکسزسے کیساتھ عوام کو موصول ہورہے ہیں ۔حیلوں بہانوں بلی بھگت کے بجائے دیانت داری واخلاص سے کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں گیس بحران پر قابو پانے کی ضرورت ہے بلوچستان پورے ملک کو گیس فراہم کر رہاہے اس لیے ضروری ہے کہ بلوچستان کو سب سے پہلے گیس دیا جائے ۔کوئٹہ کے شہری سردیوں میں گیس نہ ہونے کی وجہ سے بدترین مشکلات وپریشانی کا شکار رہے ہیں غربت مہنگائی وبے روزگاری میں گھر کے دیگر اخراجات پورے نہیں ہوتے اوپر سے مہنگی ایل پی جی یا جلانے کیلئے مہنگی لکڑی کوئلہ خریدنابہت مشکل ہوتا ہے ۔ موسم سرمامیں کوئٹہ کے شہریوں کو گیس لوڈشیڈنگ سے اسثنیٰ دیا جائے یا ایل پی جی خصوصی رعائت پر فراہم کیے جائیں #