راولپنڈی (صباح نیوز)ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درازندہ میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 فوجی جوان شہید ہو گئے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے دوران خوشاب سے تعلق رکھنے واے 33 سالہ نائیک ساجد حسین اور اٹک سے تعلق رکھنے والے 26 سالہ سپاہی محمد اسرار شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود دہشت گردوں کے خاتمہ کیلئے کلئیرنس آپریشن جاری ہے