اسلام آ باد(صباح نیوز)وفاقی وزیر شیری رحمان نے کہا ہے کہ حکومت سیلاب متاثرین کے نقصان کا جائزہ کے لیے سروے کر رہی ہے۔اپنے جاری کردہ بیان میں وفاقی وزیر شیری رحمان نے کہا کہ پاکستان میں تاریخ بدترین سیلاب سے متاثر ہے جبکہ سندھ سب سے زیادہ متاثر ہے۔ شیری رحمان کا کہنا تھا کہ سیلاب سے 33 ملین افراد متاثر ہوئے جبکہ سیلاب متاثرین یہ سردی ترپال میں گزارینگے۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ نے تسلیم کیا ایسی تباہی نہیں دیکھی اس لیے سیلاب متاثرین کے لئے ترکی سمیت دیگر ملکوں عالمی اداروں نے مدد کی۔شیری رحمان کا کہنا تھا کہ حکومت سیلاب متاثرین کے نقصان کے جائزہ کے لیے سروے کر رہی ہے، سروے رپورٹ کی بنیاد پر متاثرین کو معاوضہ دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عالمی فورم پر سیلاب متاثرین کا کیس پیش کیا ہے، دنیا مان رہی ہے کہ پاکستان کو مدد کی سخت ضرورت ہے ۔