موجودہ سیاسی صورتحال نومبر تک ہے، پھر سب کو “مساوی” طور پر ٹھنڈ پڑ جائے گی، حافظ حسین احمد کا رد عمل


کوئٹہ(صباح نیوز) جمعیت علما اسلام پاکستان کے سینیئر رہنما اور ممتاز پارلیمنٹرین حافظ حسین احمد نے کہا کہ سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف کی نااہلی کے بعد سابق وزیر اعظم عمران خان نیازی کی نااہلی “یک نہ شد دو شد” تو جا سکا اب بھی بہت کچھ باقی ہے “زلف خزاں کے سر ہونے تک” ،موجودہ سیاسی صورتحال نومبر تک ہے،  پھر سب کو “مساوی” طور پر ٹھنڈ پڑ جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے  اپنی رہائشگاہ جامعہ مطلع العلوم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔  انھوں نے کہا کہ ماضی میں بے حال شاید بحال اور انتخابات میں کھلاڑی اور آناڑی دونوں کو موقع میسر ہو-  انہو ں نے کہا کہ ” بوجوہ” اب دنوں ہی “لاڈلا” قرار پا چکے ہیں- انہوں نے کہا کہ ملک میں انتخابات متناسب نمائندگی کے بنیاد پر ہونے چاہیے مگر انتخابات کے نتائج مناسب نمائندگی کے انداز میں آتے ہیں- ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ موجودہ سیاسی گرمی اور سردی خزاں کی آمد کی وجہ سے ہے -اور یہ صورت حال نومبر تک ہے۔ پھر سب کو “مساوی” طور پر ٹھنڈ پڑ جائے گی۔