بی ڈی اے کے آفیسرزنے صوبہ بھر میں بی ڈی اے میں ہونے والی بدعنوانی کی داستان بیا ن کر د ی ، مولانا عبدالحق ہاشمی


کوئٹہ(صباح نیوز)امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ بلوچستان محکموں کے بدعنوانی کے پہلے بھی شواہد وثبوت آچکے ہیں ہر وقت اس بدعنوانی کے اسکینڈلزآرہے ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ ہمارے محکمے آپس میں بدعنوانی کے مقابلے کر رہے ہیں اب بی ڈی اے کے سابق ملازم نے پریس کانفرنس میں کرپشن کا پوری داستان بیان کر دی ہے جماعت اسلامی بدعنوانی ولوٹ مار کے خلاف ہے اور ہم نے بدعنوانی کے خلاف تحریکیں چلائی ہیں ۔ہم محکموں کی تطہیر اور بدعنوانی کا خاتمہ چاہتے ہیں بی ڈی اے سمیت ہربدعنوان آفیسرزکا احتساب چاہتے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی بی ڈی اے کے پریس کانفرنس کے تناظر میں مطالبہ کر رہی ہے کہ حکومت اس مسلے کو سنجیدہ لیں نیک نام ایماندار، دیانت دار آفیرزپر مشتمل محکماتی کمیشن تشکیل دیا جائے یا جوڈیشل کمیشن تشکیل دیکربی ڈی اے میں جاری بدعنوانی وبدعنوان آفیسرزکو بے نقاب کرکے بدعنوانی کا راستہ روکھ لیں ۔ بلوچستان ڈولپمنٹ اتھارٹی بلوچستان کا بہت بڑامحکمہ پورے بلوچستان میں اثاثے وافراد موجود ہیں ۔بی ڈی اے کے آفیسرزنے صوبہ بھر میں بی ڈی اے میں ہونے والی بدعنوانی کی داستان بیا ن کر د ی ہے اس کی ہر صورت تحقیقات ہونی چاہیے ملوث آفیسرزکو بے نقاب ،لوٹی گئی دولت وبی ڈی اے کے اثاثے برآمد کیے جائیں ایسا نہ ہو کہ سابقہ ادوارکی طرح پھر حکومت کی طرف سے مجرمانہ غفلت وکوتاہی جاری رکھ کر اس سے روگردانی کی جائے۔

بدعنوانی کا خاموشی یا بدعنوان آفیسرزسے ملکر اپنا حصہ لیکر بدعنوانی کو تقویت دینا بدترین ظلم ہے اس سے بدعنوانی میں مزید اضافہ اور بدعنوان آفیسر کو حوصلہ ومزید بدعنوانی کا راستہ ہموار ہوگا جماعت اسلامی بلوچستان میں ہر طرف بدعنوانی کے خلاف جدوجہد کر رہی ہے بدعنوان عناصر کی وجہ سے بلوچستان تاریکی میں ڈوباہوا ہے ہر طرف لوٹ مارہونے کی وجہ سے عوام کو حقوق مل رہے ہیں نہ بے انصافی روکھی جاسکتی ہے ۔حکومت واحتساب کے ادارے غفلت وبدعنوانی اور کوتاہی کے بجائے حق وسچ کا ساتھ دیکر لوٹ مار کرنے والوں کو ناکام بنائیں تاکہ قوم کومسائل ومشکلات اورپریشانی سے نجات مل جائے #