آرمی چیف جنرل باجوہ سے بیلجیئم کے سفیر کی ملاقات، علاقائی سلامتی سمیت دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال


راولپنڈی(صباح نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بیلجیئم کے سفیر چارلز جوزف کی جی ایچ کیو میں ملاقات ہوئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سلامتی، دوطرفہ اور دفاعی تعاون میں وسعت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بیلجیئم کے سفیر چارلز جوزف نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر دکھ کا اظہار اور متاثرین سے دلی تعزیت کی۔سفیر چارلز جوزف نے علاقائی استحکام کے لیے پاکستانی کوششوں کو بھی سراہا۔ پاکستان کے ساتھ کثیرالجہتی تعاون میں وسعت میں کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا ۔۔