کوئٹہ(صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبد الحق ہاشمی نے کہاکہ حکمران گیس بجلی بحران ختم ، یوٹیلٹی اسٹورزپر عوام کو ریلیف دیں ہرطبقہ کو مشکلات کے دلدل میں پھنسا کر حکمرانوں نے عوام سے بددعائیں سمیٹنے کا انتظام کر دیا،عوام دو وقت کی روٹی سے محروم اور حکمران شاہ خرچیوںمیں مگن ہیں۔ امریکی غلامی ،بدعنوانی ،سودی معیشت ،بھاری سودی قرضے اور اقرباء پروری بڑے مسائل ہیں ۔ حکمران سیلاب متاثرین کی امداد دیانت داری سے متاثرین پر خرچ کرنے کا انتظام کر یں ۔
ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ قوم نے قومی لسانی ودیگرپارٹیوں کو ووٹ دے کر آزما لیا مگر مسائل میں کمی کے بجائے بدترین اضافہ ہوا عوام نے جماعت اسلامی پراعتماد کیا تو مسائل سے نجات مل سکتی ہے۔جماعت اسلامی کے پاس دیانتداری ٹیم ،مسائل حل کرنے والے لوگ موجود ہیں الحمداللہ قیام پاکستان سے اب تک جماعت اسلامی کے سینٹ قومی اسمبلی ،کراچی کے میئرسمیت دیگر اعلیٰ عہدوں پرسینکڑوں لوگ آئے ہیں لیکن الحمداللہ کسی پر بھی بدعنوانی کا الزام نہیں سب قوم کے سامنے سرخروہیں بدعنوان لوگ پارٹی بدل بدل کر قوم پر بار بار مسلط ہورہے ہیں جس کی وجہ سے مسائل میں کمی کے بجائے اضافہ ہورہا ہے۔نظام کے بجائے چہروں کی تبدیلی سے آج پاکستان کرپشن کی دلدل قرضوں کی لعنت ،غربت ،مہنگائی ،بے روزگاری ،بد امنی میں گھراہوا ہے بلوچستان حکومت واپوزیشن میں شامل پارٹیاں بلوچستان کی تباہی وبربادی ،بے روزگاری اوربدعنوانی کے ذمہ داراور برابرکے شریک ہیں ۔جماعت اسلامی قوم کو مسائل کے دلدل سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ جماعت اسلامی قوم کی خیر خواہ دیانت پارٹی ہے انشاء اللہ قوم نے ساتھ دیا تو ترقی وخوشحالی کااسلامی سفر شروع ہوگا اور اسلامی نظام نافذ کرکے پاکستان کو اسلامی اور بلوچستان کو خوشحال بنائیں گے۔ قوم دو وقت کے کھانے کو ترس رہے ہیں جبکہ حکمران طبقہ عیاشیوں شاہ خرچیوں میں مصروف عوام پر بوجھ بن گیا ہے۔حکمرانوں نے کوئی سادگی اختیار کی نہ شاہ خرچیوں میں کمی کیا جبکہ عوام پر ٹیکسزومہنگائی کے بم برسائے جارہے ہیں ہر طرف لوٹ مار جاری ہے حکمرانوں کے یوٹیلٹی بلز،پٹرول وشاہ خرچیوں کا بل غریب محب وطن عوام کی جیب سے وصول کیے جا رہے ہیں۔ان سے پوچھنے والا کوئی نہیں ۔جماعت اسلامی ان لٹیروں سے پائی پائی کا حساب لیکر عوام کی حالت بدل کراسلامی نظام کے ذریعے خوشحالی،ترقی، امن لے آئیگی#