بیک ڈور مذاکرات ہمیشہ ناکام ہوئے ہیں،شیخ رشید


راولپنڈی (صباح نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بیک ڈور مذاکرات ہمیشہ ناکام ہوئے ہیں ،ضمنی انتخابات کے نتائج کے بعد پی ڈی ایم الیکشن سے بھاگ گئی ہے ،جتنی مشکل سے نواز شریف باہر گئے اتنی آسانی سے واپس نہیں آئیں گے۔

ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ وزراکی تعداد76۔20بے محکمہ اور 25 نے گوشوارے جمع نہیں کروائے ۔گردشی قرضہ ہوشرباسطح تک پہنچ گیاہے ۔اکتوبر،نومبرمیں آرپارہوکے رہے گا۔