لاہور(صباح نیوز) سپریم کورٹ بار الیکشن میں عاصمہ جہانگیر گروپ کامیاب رہا ۔
احسن بھون 1390 ووٹ لیکر صدر منتخب ہوگئے ہیں جب کہ حامد خان گروپ کے لطیف کھوسہ نے 813 ووٹ لیے ہیں۔ سپریم کورٹ بار الیکشن میں عاصمہ جہانگیر گروپ کے امیدوار احسن بھون نے پشاور سے 90 ووٹ، ملتان سے 95، حیدرآباد سے 28، ایبٹ آباد سے 28، ڈیرہ اسماعیل خان سے 9 اور سکھر سے 26 ووٹ لیے ہیں۔ اس طرح وہ کامیاب قرار پائے ہیں۔
سپریم کورٹ بار کے الیکشن میں حامد خان گروپ کے امیدوار سردار لطیف کھوسہ نے پشاور سے 61 ووٹ، ملتان سے 71، حیدرآباد سے 21، ایبٹ آباد سے 11، ڈیرہ اسماعیل خان سے 19، سکھر سے 6 ووٹ حاصل کیے ہیں اور دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔