گریٹر اقبال پارک میں 30 اکتوبر کو زندہ باد یوتھ کنونشن کی انتظامی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں


لاہور(صباح نیوز)گریٹر اقبال پارک میں 30 اکتوبر کو زندہ باد یوتھ کنونشن کی انتظامی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں۔30 اکتوبر کو گریٹر اقبال پارک مینار پاکستان پر منعقد ہونے والے پاکستان لاہور زندہ باد یوتھ کنونشن کے حوالے سے سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم نے مختلف انتظامی کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں۔

جس کے مطابق لیڈر شپ کے یوتھ کنونشن  کے انچارج امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد، بیرونی مہمان کمیٹی آصف لقمان قاضی، میڈیا کمیٹی کے انچارج قیصر شریف،شایئنگ سٹار کمیٹی شکیل احمد ناظم اعلی اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان، سوشل میڈیا کمیٹی شمس الدین امجد،سٹیج کمیٹی خلیق احمد بٹ،لائٹ کمیٹی عبد العزیز عابد،ساونڈ کمیٹی طاہر ثنا قاضی،پنڈال کمیٹی مشتاق جاوید،استقبالیہ کمیٹی میاں اکمل،مہمان کمیٹی اسد قریشی اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان،تزین و آرائش کمیٹی محمد شمیم،پارکنگ کمیٹی محمد امین منہاس،پرنٹنگ اینڈ پارسل کمیٹی عبد اللہ حسن،آب رسانی کمیٹی اکرام الحق سبحانی صدر الخدمت فاؤنڈیشن وسطحی پنجاب،سیکورٹی کمیٹی محمد اصغر بھٹی،کھانا،رہائش برائے مہمانان کمیٹی جامعہ پنجاب کمیٹی خرم شہزاد،سٹیج سیکورٹی حسن کھوسہ صدر جے آئی یوتھ سندھ ہونگے۔ان انتظامی کمیٹیوں نے اپنے اپنے اہداف پر کام شروع کر دیا ہے۔