مریم اورنگزیب کا سینئر صحافی خواجہ فرخ سعید کے انتقال پر اظہار افسوس


اسلام آباد(صباح نیوز)وزارت اطلاعات کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے سینئر صحافی خواجہ فرخ سعید کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے،

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ خواجہ فرخ سعید اصولی و نظریاتی صحافت کے علم بردار تھے، اپنے نظریات کا برملا، جراتمندانہ اور بے باکی سےاظہار ان کا تعارف رہا، وہ صوبہ پنجاب ہی نہیں، پورے پاکستان کے صحافیوں کے لئے عمر بھر متحرک وفعال رہے،  ان کی وفات صحافت اور ٹریڈ یونین کے حوالے سےبڑا نقصان ہے۔

انھوں نے کہا کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔