ووٹر لسٹوں پر تحفظات ہیں، فرخ حبیب


فیصل آباد(صباح نیوز)پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ووٹر لسٹوں پر تحفظات ہیں، رانا ثنا اللہ نے دو بار ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی۔

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ لوگوں میں بجلی کے بل ادا کرنے کی سکت نہیں، عام آدمی کی تو انہوں نے کمر توڑ دی ہے اور اسحاق ڈار کو بلا لیا۔

فیصل آباد میں فرخ حبیب نے پولنگ اسٹیشن 227 پر ووٹ بھی کاسٹ کیا۔