سرگودھا(صباح نیوز)آئل کمپنیوں کی جانب سے گھی کے نرخوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق درجہ دوئم کا آئل اور گھی 5روپے فی کلو تک مہنگا کردیا گیا درجہ دوئم گھی کی قیمت 350روپے سے 355روپے جبکہ درجہ اول کا آئل 5سے 10روپے مہنگا کردیا گیا ۔
قبل ازیں 370روپے میں فروخت ہونیوالا آئل 375روپے اور مختلف مقامات پر 380روپے میں فروخت ہونے لگا ہے آئل ڈیلرز ایسوسی ایشن سرگودھا کے رہنما خواجہ محمد نعیم نے کہا کہ جس طرح پٹرول بجلی اور دیگر اشیا مہنگی ہورہی ہیں اس کو مد نظر رکھتے ہوئے گھی کے نرخ 400روپے کی حد کو چھو جائینگے جس کو کنٹرول کرنے کیلئے حکومت کو فی الفور اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔