گوجرانوالہ میں مبینہ پولیس مقابلہ،4 ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک


گوجرانوالہ (صباح نیوز) گوجرانوالہ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 4 ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔

پولیس کا دعوی ہے کہ دوران تفتیش ملزمان نے دوسرے ساتھیوں کے بارے میں بتایا جس پرپولیس ملزمان کو ساتھ لے کر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے جارہی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اسی دوران دیوان روڈ پر نامعلوم افراد نے پولیس وین پر فائرنگ کی اور ملزمان کو چھڑا لے گئے جبکہ فائرنگ کے دوران دو ڈاکو مارے گئے اور دو ڈاکو فرار ہوگئے،

پولیس نے تعاقب کیا تو دراجکے کے قریب سے فرار ہونے والے دوسرے دو ڈاکوں کی لاشیں بھی مل گئیں۔  پولیس کے مطابق چاروں ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے، ملزمان کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔