عمران خان کو اب اس کی آنکھوں کانوں والی ایجنسیاں نہیں ملیں گی۔ مریم نواز شریف


لندن(صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز شریف نے تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کو  راولپنڈی  میں  خطاب  کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمھاری بات کی اس لیے کوئی حیثیت نہیں کیونکہ جب تم وزیرِ اعظم تھے تو اپنے مخالفین کی ریکارڈنگز کو جائز قرار دیتے تھے اور اسکو حلال کہتے تھے اور کہتے تھے کہ ایجنسیوں کاتو کام ہی یہی ہے۔تمہیں اصل تکلیف یہ کہ تمہیں نا اب تمھارے مطلب کی جے آئی ٹی ملے گی نا تمھارے آنکھوں کانوں والی ایجنسیاں۔

ان خیالات کا اظہار مریم نواز شریف نے سوموار کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ تم تو کہتے تھے ہماری ایجنسیاں دنیا کی آؤٹ اسٹینڈنگ ایجنسیاں ہیں جن کو سب پتہ ہوتا ہے اور پتہ ہونا بھی چاہیے۔ جو میں کرتا ہوں جو میں فون کرتا ہوں ان کو سب پتہ ہوتا ہے۔تمھارے مخالفین کے خلاف جو ہو وہ حلال اور جو تمھارے خلاف ہو وہ حرام؟ تمھاری ہر بات میں فتنہ، شر اور سازش ہے۔ شرم کرو!۔