چینی کمپنی نے سیلاب متا ثرین کے لئے امداد کی فرا ہمی شروع کر دی


اسلام آباد (صباح نیوز)چینی توانا ئی کمپنی تھر بلا ک ون انٹیگریٹڈ کول ما ئن پا ور پرا جیکٹ نے بڑ ے پیما نے پر سیلاب متا ثرین کے لئے امداد کی فرا ہمی شروع کر دی۔ہفتہ کے روزکمپنی کی جا نب سے جا ری کر دہ بیان کے مطا بق  تبا ہ کن آ فت کے فو ری بعد تھر بلاک ون انٹیگریٹڈ کول ما ئن پاور پرا جیکٹ نے امداد کی فرا ہمی شروع کی۔تھر کول بلاک ون پاور جنر یشن کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ اور سا ئنو سندھ ریسورسز پرا ئیویٹ لمیٹڈ، چیئر مین منگ  دونگ ہائے ، ایس ایس آر ایل  سی ای او  لی جی کن نے مٹھی حکومت کے ذ ریعے سیلاب سے متا ثرہ لو گوں کو خیمے، کھا نے کی اشیا، پا نی اور منتخب کر دہ طبی سہو لیات فرا ہم کیں۔منصوبے کی جا نب سے سندھ میں سیلا نی ویلفیئر ٹرسٹ کے ذریعے 25 لا کھ روپے کا عطیہ بھی کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ اس کے ساتھ،رہائشی دیہاتوں کے لئے 2,300 میٹر سیلابی نالوں کی کھدائی کی گئی اور مقامی دیہاتیوں کے لئے شدید بارشوں سے بچنے کے لیے 3 مضبوط ڈیم بنائے گئے، متاثرہ لوگوں کو تیزی سے پیداوار اور روز مرہ زندگی کو دوبارہ شروع کرنے اور اپنے گھروں کی تعمیر نو میں مدد فراہم کی گئی۔منصو بے کے حا لیہ دورے کے دوران سندھ کے مٹھی کے مئیر اور سیلا نی ویلفیئر ٹرسٹ کے صدر نے منصوبے کی مثبت سما جی ذ مہ داری اور بہترین امداد کی تعر یف کی جس سے علا قہ میں ضرورت مند ر ہا ئشیوں کی مدد ہو ئی ،اور ہنگا می صورتحا ل میں بر وقت امداد کو تسلیم کر تے ہو ئے سرا ہا گیا۔ جون کے بعد سے تباہ کن سیلاب کے باعث1600 افراد ہلاک ہو ئے اور 3 کروڑ 30 لا کھ لو گ متا ثر ہو ئے ہیں،تھر بلاک ون انٹیگر یٹڈ کول ما ئن پاور پرا جیکٹ صوبہ سندھ میں واقع ہے جو کہ سب سے زیادہ متا ثر ہیں۔