کراچی(صباح نیوز) جماعت اسلامی سندھ کے امیر سابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ اسلام کا عادلانہ نظام ہی محنت کشوں کے حقوق کا ضامن ہے۔ٹھیکہ داری نظام نے محنت کشوں کو دیوار سے لگا کر ٹریڈ یونینز تحریک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔محنت کشوں کو اپنے حقوق کے لئے بیدار ہونا ہوگا۔حکومت اندرون سندھ، ڈھرکی،گھوٹکی،سکھر، جیکب آباد،نوری آبادکیمحنت کشوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے۔کراچی میں فیروز ٹیکسٹائل ملز کے برطرف محنت کشوں کو فوری طور پر ملازمتوں پر بحال کیا جائے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل لیبر فیڈریشن سندھ کے صدر شکیل احمد شیخ کی قیادت میں صوبائی دفتر قباء آڈیٹوریم میں ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے سینئر نائب صدر سید نظام الدین شاہ ،این ایل ایف سندھ کے سینئر نائب صدر محمد قاسم جمال،جنرل سیکرٹری محمد عمر شر،فوجی فرٹیلائزرکمپنی کنٹریکٹرورکرز یونین سی بی اے،میرپور ماتھیلوکے سینئر نائب صدر عبدالستار سیال،جنرل سیکریٹری غلام علی قاضی، فنانس سیکریٹری محمد نواز شیخ اور صوبائی سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا ودیگر ذمیداران بھی موجود تھے۔
اس موقع پر این ایل ایف سندھ کے صدر شکیل احمد شیخ نے محمد حسین محنتی کو اندرون سندھ کے محنت کشوں کے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹکی، میرپور ماتھیلو،ڈھرکی میں پابندی کے باوجود ٹھیکہ داری نظام کے ذریعے محنت کشوں کا استحصال کیا جارہا ہے۔اندرون سندھ کے محنت کشوں کو ویلفیئر بورڈ کی اسکیموں میں ان کا جائز حق نہیں دیا جاتا۔سکھر ریجن کے جوائنٹ لیبر ڈائریکٹر مزدور دشمن بن چکا ہیاور ویلفیئربورڈ کی اسکیموں میں مستحق محنت کشوں کو شامل نہیں کیا جا رہا ہے۔کراچی میں فیروزٹیکسٹائل کے پچاس سے زائد محنت کشوں کو غیر قانونی طور پر ملازمتوں سے برطرف کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے ان محنت کشوں کے گھروں میں آج بھوک اور افلاس نے ڈیرہ ڈال لیا ہے۔
محمد حسین محنتی نے نیشنل لیبر فیڈریشن سندھ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ک محنت کش معاشرے کا سب سے بڑا مظلوم طبقہ ہے۔ملک میں روزانہ کی بنیادوں پر بڑھتی ہوئی مہنگائی، غربت، افلاس،بیروزگاری نے محنت کشوں کو دیوار سے لگا دیا ہے جس کی وجہ سے آج یہ طبقہ شدید مایوسی اور مشکلات کا شکار ہے۔حکمران عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئے ہیں۔محنت کشوں کو اپنے حقوق کے لئے بیدار ہونا ہوگا۔جماعت اسلامی محنت کشوں کی پشتی بان ہیاور ہم کسی بھی قیمت پر اس مظلوم طبقے کے ساتھ ظلم زیادتی برداشت نہیں کرینگے۔پاکستان میں آئی ایل او قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی جارہی ہے۔محنت کشوں کے ادارے کرپشن کے گڑھ بن چکے ہیں۔محنت کشوں کو مایوسی ختم کر کے میدان عمل میں نکلنا ہوگا اور پوری قوت کے ساتھ ظلم کینظام کو چلینج کرنا ہوگا۔
انھوں نے کہا کہ نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان میں اسلامی نظام کے نفاذ کے لئے عملی جدوجہد کر رہی ہے اور اسلام کا عادلانہ نظام ہی محنت کے مسائل حل کریگا اور دنیا کوسکون وچین اسلام کے نظام کے ذریعے ہی آئے گا۔انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت اندرون سندھ کے محنت کشوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے۔پیپلزپارٹی تو محنت کشوں کی چیمپیئن بنتی ہے اور پیپلزپارٹی کے دور میں محنت کشوں کا استحصال اور ظلم فوری طور پر ختم کیا جائے۔کراچی میں فیروز ٹیکسٹائل ملز کے برطرف محنت کشوں کو فوری طور پر ملازمتوں پر بحال کیا جائے۔