اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر سے امریکہ کے خصوصی نمائندے برائے افغانستان تھامس ویسٹ نے یہاں وزارت خارجہ میں ملاقات کی۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر مملکت برائے امور خارجہ نے اس موقع پر ایک پرامن، خوشحال اور مستحکم افغانستان کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔امریکہ کے خصوصی نمائندے برائے افغانستان سے گفتگو کے دوران انہوں نے افغان معیشت کو بہتر بنانے کی ضرورت پر زوردیا۔