پی ٹی آئی پھر استعفوں کا پنڈورا باکس عدالت میں اٹھا لائی ہے، سینیٹر عرفان صدیقی


اسلام آباد(صباح نیوز) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے تحریک انصاف کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی  پھر استعفوں کا پنڈورا باکس عدالت میں اٹھا لائی ہے،استعفیٰ دیے پانچ ماہ ہو گئے مگر123 ارکان قومی اسمبلی میں سے کسی ایک نے بھی سرکاری رہائش گاہ خالی نہیں کی۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی  نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی۔ٹی۔آئی)  ایک بار پھر استعفوں کا پنڈورا باکس عدالت میں اٹھا لائی ہے، پانچ ماہ گزر گئے مگر123 ارکان قومی اسمبلی میں سے کسی ایک نے بھی فیڈرل لاجز کی سرکاری رہائش گاہ خالی نہیں کی ۔

  ان کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی کے ان گیارہ نے بھی نہیں جن کے استعفے منظور ہو چکے اور دعوے ہیں ریاست مدینہ کے  ماشااللہ۔