اسلام آباد (صباح نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے معروف کاروباری شخصیت میاں محمد منشا نے اپنے بیٹے حسن منشا کے ہمراہ ملاقات کی ۔ ترجمان وزیراعظم آفس کے مطابق میاں محمد منشا نے وزیر اعظم سے ملاقات میں وزیراعظم فلڈ ریلیف فنڈ کے لیے 2کروڑ 30لاکھ روپے کا چیک پیش کیا ۔