مقبوضہ کشمیر میں کرونا وائرس سے مزید2افراد جاں بحق ہوگئے ہیں


سری نگر(کے پی آئی) مقبوضہ کشمیر میں کرونا وائرس  سے مزید2افراد جاں بحق ہوگئے ہیں اس طرح کرونا وائرس  سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 4475ہوگئی ہے۔پچھلے 3دنوں کے دوران کشمیر میں 8افراد وائرس سے فوت ہوئے ہیں۔۔ اس دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 53ہزار 533ٹیسٹ  کئے گئے جن میں 7مسافروں سمیت مزید 145افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ جموں و کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 36ہزار 531تک پہنچ گئی ہے۔

جموں و کشمیر میں مثبت قرار دئے گئے 145افراد میں جموں میں 18جبکہ کشمیر میں 127افراد شامل ہیں۔ کشمیر میں مثبت قرار دئے گئے سبھی 127افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر میں مثبت قرار دئے گئے127افراد میں سب سے زیادہ سرینگر میں 61، بارہمولہ میں 31، بڈگام میں 5،پلوامہ میں 7، کپوارہ میں 3، اننت ناگ میں 5، بانڈی پورہ میں 7، گاندربل میں 7،شوپیان میں 1جبکہ کولگام میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 11ہزار 543تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران مسلسل تیسرے دن بھی کشمیر میں اموات کا سلسلہ جاری رہا اور مزید 2افراد وائرس سے فوت ہوگئے۔ کشمیر میں فوت ہونے والے 2دونوں افراد کا تعلق سرینگر ضلع سے  ہے۔ وادی میں متوفین کی مجموعی تعداد 2290ہوگئی ہے۔

جموں کے ادھمپور، کٹھوعہ اور کشتواڑ میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ دیگر 7اضلاع میں 18افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ جموں صوبے میں مثبت قرار دئے گئے 18افراد میں 7بیرون ریاستوں سے سفر کرکے جموں پہنچے جبکہ دیگر 11افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں میں مثبت قرار دئے گئے18افراد میں جموں میں 4، راجوری میں 2، ڈوڈہ میں 2، سانبہ میں 1، پونچھ میں 1، رام بن میں 1 جبکہ 7افراد ریاسی میں متاثر ہوئے ہیں۔ جموں میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 24ہزار 988تک پہنچ گئی ہے۔ اتوار کو مسلسل دوسرے دن بھی جموں صوبے میں کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ جموں میں متوفین کی مجموعی تعداد 2185بنی ہوئی ہے۔