چیئرپرسن حامد خان کی زیر صدارت عمران خا ن کی ایڈوائزری کونسل کا پہلا اجلاس


اسلام آباد(صباح نیوز) چیئرپرسن حامد خان کی زیر صدارت عمران خا ن کی ایڈوائزری کونسل کا پہلا اجلاس، چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے کونسل کو سونپی جانے والی ذمہ داریوں سمیت اہم امور پر تبادل خیال کیا گیا۔

ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق  چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی ایڈوائزری کونسل کا ابتدائی اجلاس، چیئرپرسن حامد خان نے ایڈوائزری کونسل کے اجلاس کی صدارت کی۔ رئوف حسن، نجیب ہارون، ارشد داد، جمال انصاری، خالد مسعود اور سلیم جان نے اجلاس میں شرکت کی۔ یعقوب اظہار اور بختیار قصوری بھی اجلاس میں شریک ہوئے جبکہ تسنیم نورانی ویڈیو لنک پر اجلاس کا حصہ بنے۔  چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے کونسل کو سونپی جانے والی ذمہ داریوں سمیت اہم امور پر تبادل خیال کیا گیا۔

ابتدائی اجلاس میں کونسل کے دائر کار اور طریقہ کار پر تفصیلی مشاورت ہوئی۔ ملکی و تنظیمی معاملات سے متعلق پالیسی سطح کے عنوانات پر ورکنگ پیپر کی تیاری پر بھی سیر حاصل گفتگو ہوئی۔ اتفاقِ رائے سے پورا منصوبہ عمل منظوری کیلئے چیئرمین تحریک انصاف کی خدمت میں پیش کرنے پر مکمل اتفاق کیا گیا۔ رئوف حسن کو ایڈوائزری کونسل کا باضابطہ سیکرٹری مقرر کردیا گیا۔