پاکستان کوکھوکھلاکرنے کیلئے بیرونی دشمن کی ضرورت نہیں ،ڈاکٹرطارق سلیم


راولپنڈی ( صباح نیوز)امیرجماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاہے کہ صوبوں او روفاق پرقابض مافیاقومی وسائل عوام کے ریلیف کی بجائے اپنی عیاشیوں پرخرچ کررہا ہے بدترین معاشی حالات او رسیلاب جیسی آزمائش کے باوجود73رکنی وفاقی کابینہ کاکیا جوازہوسکتا ہے ۔پاکستان کوکھوکھلاکرنے کے لیے کسی بیرونی دشمن کی ضرورت نہیں پوری دنیا میں ملک وقوم کی بدنامی کاباعث بننے والے اندرسے ملے ہوئے ہیں ۔وکی لیکس ،پانامہ لیکس ،پرائم منسٹرہائوس لیکس سمیت ہربدعنوانی میں تحریک انصاف ،ن لیگ اورپیپلزپارٹی ایک صف میں کھڑی نظرآتی ہیں،جماعت اسلامی نوجوانوں کی قوت سے عوام کوکرپٹ ٹولے سے نجات دلائے گی ،30اکتوبرکومینارپاکستان کے سائے میں عظیم الشان پاکستان زندہ باد یوتھ کنونشن منعقد کررہے ہیں ۔

ان خیالات کااظہارانھوں نے 30اکتوبرمینارپاکستان یوتھ کنونشن کے پلاننگ وجائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صدرجے آئی یوتھ پاکستان زبیراحمدگوندل،صوبائی صدراویس اسلم مرزا،چوہدری انعام الرحمن،ڈاکٹرخالدمحمودثاقب ،چوہدری انصرمحمود دھول ایڈووکیٹ،شاہ زیب احمدسمیت دیگرذمہ داران نے بھی اظہارخیال کیا ۔

ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاکہ نبی مہربانۖ کی زندگی کا ہرلمحہ مومن کے لئے مشعل راہ ہے مکہ میں جہالت کے اندھیرے تھے نبی ۖ نے ان گھٹاٹوپ اندھیروں میں چراغوں کوروشن کیا جن کی روشنی عرب وعجم پرپھیلی جماعت اسلامی اسلام کے نام پرقائم ہونے والی ریاست میں نظام مصطفے ۖ کے قیام کی جدوجہد کررہی ہے