اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی  لانگ مارچ سے نمٹنے کیلئے 40 ہزار آنسو گیس شیل خرید لیے


اسلام آباد(صباح نیوز)اسلام آباد پولیس نے تحریک انصاف  کے ممکنہ لانگ مارچ کے شرکا کو روکنے کے لیے تیاری تیز کرتے ہوئے 40 ہزار آنسو گیس کے شیل منگوا لیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس ہیڈ کوارٹر میں معمول کے مطابق 15 ہزار تک شیل اسٹاک میں ہوتے ہیں، 40 ہزار آنسو گیس کے شیل کی قیمت 7 کروڑ روپے بنتی ہے، آنسو گیس کے شیل کی رقم پولیس نے ایڈوانس ادا کردی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ایک آنسو گیس کی سرکاری قیمت 1750روپے مقرر ہے، 15 ہزاراور 40 ہزار ملا کر آنسو گیس کی تعداد 55 ہزار ہوجائے گی، پولیس کو آنسو گیس کی ترسیل مرحلہ وار ہوگی۔ آنسو گیس شارٹ رینج ( 75میٹر ) اور لانگ رینج ( 150 میٹر)  منگوائے گے ہیں۔