پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کی پارلیمینٹ ہاؤس کے کیفے ٹیریا سمیٹ نجی ملازمین سے متعلق کم ازکم 25ہزار روپے کی اجرت کے قانون پر علمدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت


اسلام آباد (صباح نیوز)پارلیمینٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین نورعالم خان نے پارلیمینٹ ہاؤس میں  کیفے ٹیریا سمیٹ مختلف اداروں ومحکموں کو  نجی ملازمین  سے متعلق کم ازکم 25ہزار روپے کی اجرت کے قانون پر علمدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کردی کیفے ٹیریا کے معیار کو بہتر بنانے کی ہدایت بھی کردی  یہ ہدایت انھوں نے پارلیمینٹ ہاؤس میں ارکان پارلیمنٹ اور مہمانوں کے لئے موجودکیفے ٹیریا کے کھانے اور دیگر اشیاء کے معیار کے معائنہ موقع پر جاری کیں۔

جمعہ کو پارلیمینٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین نورعالم خان  پارلیمینٹ ہاؤس میں  کیفے ٹیریا کے کچن کے معائنہ کے لئے اچانک وہاں پہنچ گئے ۔کچن کی صفائی ،کھانوں کے معیار ان کی تیاری اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ انھوں نے کیفے ٹیریا کی انتظامیہ کو کھانے کے معیار کو بہتربنانے کی ہدایت کی۔

پارلیمینٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین نے کیفے ٹیریا کے ملازمین  کو ملنے والے معاوضے کے بارے میں بھی  پوچھا ۔نورعالم نے کہا کہ حکومت کی طرف سے  کم ازکم 25ہزار روپے مقررکی گئی ہے کم ازکم پارلیمینٹ ہاؤس میں تو اس پر علمدرآمد ہوناچاہیے ۔اگر ہم پارلیمینٹ سے کم ازکم اجرت پر عملدرآمد کریں گے تو پھر باہر بھی ٹھیک ہوگا ۔پارلیمینٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ کیفے ٹیریا اور کچن کو مزیدبہتر بنانے کی ضرورت ہے۔حکومت کا واضح حکم ہے کہ کم ازکم اجرت 25ہزار روپے ہونی چاہیے ۔