لاہور (صباح نیوز) ویسٹ انڈیز نے دورہ پاکستان کے لیے کیریبئین سکواڈ کا اعلان کر دیا۔کیرن پولارڈ ٹی ٹوئنٹی اور او ڈی آئی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز ٹیم کے کپتان برقرار ہیں جبکہ شائے ہوپ کو ایک روزہ میچ اور نیکولس پورن کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا نائب کپتان مقرر کیا گیا ۔
کیریبئین کھلاڑیوں میں شائے ہوپ نائب کپتان، ڈیرن براوو، شمرا بروکس، روسٹن چئیز، عقیل حسین، الزاری جوزف، گداکیش موٹی، اینڈرسن فیلپس، نیکولس پورن، رائمن ریفر، روماریو شیفرڈ، اوڈین سمتھ اور ہیڈن والش جونئیر شامل ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی سکواڈ میں شیلڈن کوٹرل، ڈومنک ڈریکس، برینڈن کنگ، کائل مائرز اور اوشین تھومس کو شامل کیا گیا۔