وزیراعظم شہباز شریف کا معاون خصوصی سید فہد حسین کے والد کی وفات پر اظہار تعزیت


اسلام آباد (صباح نیوز)وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے کا معاون خصوصی پبلک پالیسی و اسٹریٹجک کمیونیکیشن سید فہد حسین کے والد برگیڈیئر (ر)جاوید حسین کے انتقال پرگہرے دکھ اور تعزیت کا اظہارکیا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہنا تھا کہ والد کی وفات بہت بڑا صدمہ ہوتا ہے، سید فہد حسین اور اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔میں مرحوم کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کیلئے صبرجمیل کی دعا کرتا ہوں۔آمین۔