کراچی شوکت خانم کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے، عمران خان


اسلام آباد(صباح نیوز)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی شوکت خانم کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں   عمران خان نے لکھا کہ کراچی شوکت خانم کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے،

انشا اللہ اگلے سال کے آخر میں  اس کا افتتاح کیا جائے گا ، یہ اب تک کے شوکت خانم  پروجیکٹز میں سے سب سے بڑا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ جدید ترین آلات سے لیس ہوگا۔