سینیٹ قائمہ کمیٹی خارجہ امور کا پاکستانی مشنز کو ارکان پارلیمنٹ کو پروٹوکول دینے کا پابند بنانے کا فیصلہ


اسلام آباد(صباح نیوز) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خارجہ امور کا پاکستانی سفارتخانوں اور مشنز کو ارکان پارلیمنٹ کو پروٹوکول دینے سے متعلق ورک پلان وضع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

چیئرمین سینیٹ کو بھی اس بارے میں آگاہ کردیا گیا مشنز ارکان پارلیمنٹ کو پروٹوکول دینے کے قانونی پابند ہونگے۔ ورک پلان وضع کرنے  کے ضمن میں  ارکان سے مشاورت کیلئے کمیٹی کا اجلاس 14ستمبر کو طلب کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کو بعض ارکان پارلیمنٹ کی جانب  سے شکایات کی گئی تھیں کہ بیرون ملک جانے  والے ارکان پارلیمنٹ کو متعلقہ پاکستانی سفارتخانے اور مشنز کی جانب سے  مناسب پروٹوکول نہیں دیا جاتا کمیٹی کو آگاہی ملی کے اس حوالے سے  مناسب رولز کا فقدان ہے۔

قائمہ کمیٹی نے  بیرون ملک پاکستانی سفارتخانوں کو ارکان پارلیمنٹ کو قانون کے مطابق پروٹوکول دینے  کا ضابطہ کار وضع کرنے کا فیصلہ کرلیا ورک پلان ترتیب دیا جائے گا۔جوکہ وزارت خارجہ کو ارسال کردیا جائے گا۔ چیئرمین سینیٹ کو اس بارے میں آگاہ کردیا گیا ہے۔