بلاول بھٹو کی برطانوی سفارتخانہ آمد،ملکہ الزبتھ کی وفات پر یاد داشت میں تاثرات قلمبند کیے


اسلام آباد(صباح نیوز)بلاول بھٹو کی برطانوی سفارتخانہ آمد،ملکہ الزبتھ کی وفات پریاد داشت میں تاثرات قلمبند کیے۔

ترجمان وزار ت خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری  ملکہ الزبتھ دوئم کی وفات پر تعزیتی پیغام کے لئے برطانوی سفارت خانے  گئے، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ملکہ برطانیہ کی وفات پر سفارت خانے کی یاد داشت میں اپنے تاثرات درج کئے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ  ملکہ الزبتھ دوئم کی وفات صرف برطانیہ نہیں بلکہ دولت مشترکہ کے عوام کے لئے ایک گہرا صدمہ ہے۔