معیشت میں بڑے پیمانے پر سست روی دکھائی دے رہی ہے،اسد عمر


اسلام آباد (صباح نیوز)سابق وفاقی وزیر اور جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف اسد عمر نے کہا ہے کہ معیشت میں بڑے پیمانے پر سست روی دکھائی دے رہی ہے ، گزشتہ سال کے مقابلے میں آٹو سیلز میں 54 فیصد کمی ہوئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ تمام نچوڑ کے باوجود روپیہ ایک بار پھر دبا میں ہے اور آئی ایم ایف معاہدے کے بعد تیزی سے گر رہا ہے،  روپے کی قدر ڈالر کے مقابلے میں گر گئی۔

انہوں نے کہا  کہ پاکستان کی تاریخ کی بلند ترین مہنگائی، معیشت میں بڑے پیمانے پر سست روی، روپے کی گراوٹ اور ملک کے تمام پاور سٹرکچر کی توجہ اس بات پر مرکوز ہے کہ عمران خان کی کس تقریر میں کون سے الفاظ استعمال کئے گئے۔