بحرین تا کالام سڑک کو کھول دیا گیا،شہباز شریف


اسلام آباد(صباح نیوز)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بحرین تا کالام سڑک کو بحال کر کے ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ۔

وزیرِ اعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ مشکل حالات کے باوجود راستے کو ترجیحی بنیادوں پر بحال کیا گیا، راستے کی بحالی پر این ایچ اے، ایف ڈبلیو او اور 11 کور کے اہلکار لائقِ تحسین ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ متاثرینِ سیلاب اور سیاحوں سے بحرین تا کالام سڑک جلد کھولنے کا وعدہ کیا تھا۔