آرمی چیف کا میڈیکل کور سنٹر ایبٹ آباد کا دورہ، اے ایم سی کی پہلی خاتون کرنل کمانڈنٹ لیفٹیننٹ جنرل نگا ر جوہر کو بیجز لگائے


راولپنڈی(صباح نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی میڈیکل کور ( اے ایم سی)سنٹر ایبٹ آباد کا دورہ کیا جہاں پرانہوں نے یادگار شہدا پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی میڈیکل کور سنٹر ایبٹ آباد کا دورہ کیا اور اے ایم سی کی پہلی خاتون کرنل کمانڈنٹ لیفٹیننٹ جنرل نگا ر جوہر کو بیجز لگائے۔

اس موقع پر آرمی چیف نے امن اور جنگ کے ماحول میں صحت کی سہولیات دینے میں اے ایم سی کے کردار کو سراہا ،کورونا وبا کے دوران آرمی میڈیکل کور کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ  ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کورونا کیخلاف جنگ میں صف اول میں کھڑے رہے۔ انہوں نے کہاکہ کہ پہلی تھری سٹار جنرل کی بطور کرنل کمانڈنٹ اے ایم سی پاکستان کے لیے قابل فخر ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس سٹاف عوام کے تحفظ اوربہبود کیلیے پر عزم ہیں، ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے پاکستان کے عوام کو محفوظ رکھنے کیلئے مثالی عزم دکھایا،تھری سٹارخاتون جنرل کوکرنل کمانڈنٹ بننے پرفوج اورقوم کوفخرہے جبکہ چیف ڈاکٹرز،پیرامیڈیکس سٹاف میڈیکل سائنسزمیں طبی رجحانات کواپنائیں