تحریک آزادی کشمیر میں تیزی سید علی گیلانی کی روحانی زندگی کی دلیل ہے،فواد حسن فواد


اسلام آباد(صباح نیوز)سابق وزیراعظم نواز شریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد نے حریت رہنما سید علی گیلانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ سید علی گیلانی کی برسی اس بات کی شہادت ہے کہ کچھ لوگ اپنے بے داغ کردار اور بے مِل جدوجہد سے وہ مقام پا لیتے ہیں جس پر طبعی زندگی کا خاتمہ بھی کوئی اثر نہیں ڈالتا۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر لکھا کہ حریت رہنما سید علی گیلانی کی برسی اس بات کی شہادت ہے کہ کچھ لوگ اپنے بے داغ کردار اور بے مِل جدوجہد سے وہ مقام پا لیتے ہیں جس پر طبعی زندگی کا خاتمہ بھی کوئی اثر نہیں ڈالتا- تحریکِ آزادی کشمیر کی تیز تر ہوتی ہوئی لو ان کی روحانی زندگی کی دلیل ہے۔ اللہ کریم مغفرت فرمائے ۔