امیرالعظیم کی  جامعہ اسلامیہ  پر پولیس چھاپے کی مذمت


لاہور(صباح نیوز)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل امیرالعظیم نے جامعہ اسلامیہ 91 بابر بلاک گارڈن ٹاؤن پر پولیس کے چھاپے کی شدید مذمت کی ہے۔

ایک بیان میں امیرالعظیم نے کہا کہ جامعہ اسلامیہ پاکستان کا ایک معروف دینی ادارہ ہے، جس کی دنیائے عرب میں بھی ایک امتیازی پہچان ہے۔

انہوں نے کہا کہ جامعہ اسلامیہ کے منتظمین ہر طبقہ فکر میں اعتدال اور علمی بنیاد پر ہمیشہ قابل احترام رہے ہیں۔ بلاوجہ اس طرح کے اداروں پر چھاپے ملک کی بدنامی کا سبب بنتے ہیں۔

امیرالعظیم نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس طرح کے واقعات کی تحقیقات کی جائیں اور ان عناصر کو بے نقاب کیا جائے جو دینی اداروں سے بغض رکھتے ہیں۔