بھارت سے فوڈ آئٹمزلانے کیلئے عالمی ایجنسیوں نے رابطہ کیا، مفتاح اسماعیل


اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ بھارت سے فوڈ آئٹمز لانے کی اجازت کے لئے ایک سے زائد عالمی ایجنسیوں نے حکومت سے رابطہ کیا ہے۔

اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پربیان میں وزیر خزانہ نے کہا کہ بین الاقوامی ایجنسیوں نے زمینی راستے سے بھارت سے فوڈ آئٹمز لانے کی اجازت مانگی ہے۔ تاہم اس معاملے پر حکومت اپنے اتحادیوں اور اہم سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرے گی۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ حکومت سپلائی کی کمی کی بنیاد پر فوڈ آئٹمز منگوانے کی اجازت دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کرے گی۔