ترکیہ سپیکر کا پاکستان کے اپنے ہم منصب کو ٹیلیفون ،سیلاب سے نقصان پر گہرے دکھ و افسوس کااظہار کیا


اسلام آباد(صباح نیوز)ترکیہ کی قومی اسمبلی کے سپیکر مصطفی سینٹوپ نے قومی اسمبلی کے سپیکر راجہ پرویز اشرف کو ٹیلیفون کیا اور پاکستان میں سیلاب کے باعث نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔

مصطفی نے کہا کہ ترکی مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔ راجہ پرویز اشرف نے ترکیہ کی قومی اسمبلی کے سپیکر کو سیلاب کی تباہ کاریوں سے متعلق آگاہ کیا اور کہا کہ دونوں ممالک نے مشکل کی ہر گھڑی میں ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے