سابق امیر جماعت اسلامی شیخوپورہ لیاقت ندیم بسرا انتقال کرگئے،مقامی قبرستان میں سپرد خاک


شیخوپورہ (صباح نیوز)سابق امیر جماعت اسلامی شیخوپورہ لیاقت ندیم بسرا رضاے الہی سے وفات پا گئے، نماز جنازہ ادا ئیگی کے بعدریلوے اسٹیشن والے قبرستان میں سپرد خاک کرد یا گیا،

معروف سماجی سیاسی رہنما  افضل بسرا کے چیچاجان سابق امیر جماعت اسلامی شیخوپورہ لیاقت ندیم بسرا رضاے الہی سے وفات پا گئے ہیں ان کی نماز جنازہ ریلوے اسٹیشن والے قبرستان میں ادا کی گئیں ،نماز جنازہ میں مرحوم کے صاحبزادوں رفاقت ندیم بسرا، فاروق ندیم بسرا، بیورو چیف نیوز ومیٹر شہزاد بسرا، ریٹائرڈ ، ڈی ایس پی ٹریفک پولیس اعظم بسرا ، قادر بسرا، احسان بسرا ، ضلعی امیر جماعت اسلامی شیخوپورہ، دیگرکارکنان وذ مہ دا ران ،سیاسی اور مذہبی شخصیات کے علاوہ صحافی برادری نے بھی شرکت کی،بعد میں مرحوم کو لواحقین اور جملہ سوگوار کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا،

علاوہ ازیں انٹرنیشنل جرنلسٹ کونسل آف پاکستان کے مرکزی صدر سردار ممتاز عباسی انقلابی نے شیخوپورہ کی معروف شخصیت جماعت اسلامی کے رہنما ء لیاقت ندیم کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبرجمیل کی دعا کی ہے۔