چھوٹے لوگ سیاست کی خاطر ملک کو داو پر لگانے کو تیار ہیں،بلال کیانی


اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے معیشت اور توانائی بلال کیانی نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ چھوٹے لوگ سیاست کی خاطر ملک کو داو پر لگانے کو تیار ہیں۔

وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے معیشت اور توانائی بلال کیانی  نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری ایک بیان میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف  نے 4 سال معیشت تباہ کی۔ جو بچ گئی اسے جاتے جاتے آگ لگائی۔ اپنے طے شدہ آئی ایم ایف پروگرام کی شرائط توڑیں اور پاکستان کو ڈیفالٹ کی طرف دھکیلا۔

ان کا کہنا تھا کہ  آج جب بالآخر آئی ایم ایف پروگرام بحال ہو رہا ہے تو پھر آگ لگانے پر تلے ہیں جو افسوسناک بات ہے۔ بلال کیانی نے مزید کہا کہ  سیاست کی خاطر ملک کو داو پر لگانے کو تیار ہیں، چھوٹے لوگ۔