سیلاب زدگان کیلئے ٹیلی تھون میں پنجاب اور کے پی کے وزرائے اعلیٰ بھی عمران کیساتھ ہونگے،فواد چوہدری


اسلام آباد(صباح نیوز)تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سیلاب زدگان کیلئے عمران خان کی ٹیلی تھون کرینگے پنجاب اورخیبرپختونخوا کے وزرائے اعلیٰ بھی ساتھ ہوں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کل رات 930سے 12بجے تک سیلاب زدگان کیلئے ٹیلی تھون کریں گے پنجاب اور پختونخوا کے وزرا ئے اعلیٰ ان کے ساتھ ہوں گے اگر عدالت نے پابندی ختم کی تو سیلاب زدگان کیلئے یہ ٹیلی تھون تمام ٹیلی ویژن پر لائیو ہو گی بہرحال 500سے زیادہ ڈیجیٹل پلیٹ فورمز اس نشریات کیلئے استعمال ہوں گے۔

 اپنے ایک اور ٹویٹ  میں فواد چوہدری نے کہا کہ مہنگائی کی شرح چوالیس فیصد سے زیادہ ہوچکی ہے ، بجلی اور تیل کی قیمت ادا کرنا مڈل کلاس کیلئے ناممکن ہوگیا۔

انہوں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ایک پیغام میں مطالبہ کیا ہے کہ ان حالات میں حکومت کو آئی ایم ایف سے ہونے والی ڈیل پر مکمل وضاحت دینا ہوگی اور تمام شرائط کو سامنے لانا ہوگا۔

انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت میں شامل سیاستدانوں کی مالیاتی معاملات میں حیثیت متنازعہ ہے۔ان کی باتوں پرآنکھیں بند کر کے اعتبار نہیں کر سکتے۔